ابنا: آسٹريلوي وزير اعظم جوليا گلارڈ نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ جنوبي افغانستان کے صوبے ارزگان ميں سيکورٹي کي ذمہ داريوں کي افغان فوج کو منتقلي کا کام منگل کے روز سے شروع ہوگيا ہے- جوليا گلارڈ کے مطابق اس کام کي تکمیل ميں بارہ سے اٹھارہ ماہ کا وقت لگے گا اور اس کے بعد سيکورٹي ذمہ داراياں مکمل طور سے افغان سيکورٹي فورس ادا کرے گي - قبل ازيں آسٹريليا نے سن دوہزار تيرہ ميں اپني فوجيں افغانستان سے باہر نکالنے کا اعلان کيا تھا-
.......
/169